احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا ‘ ملزمان کے اکاﺅنٹس میں 48 کروڑ 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی-نیب

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 26 فروری 2018 09:41

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 فروری۔2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا ہے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت میں اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسحاق ڈار کیخلاف ضمنی ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کروایا۔

ضمنی ریفرنس کی دستاویزات کو دو ڈبوں میں رکھ کر لایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس میں چار نئے ملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا ہے۔ ضمنی ریفرنس میں نئے شواہد بھی سامنے لائے گئے ہیں۔ عدالت نے اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے تین ملزمان صدر نیشنل بینک سعید احمد خان، اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائیریکٹرز نعیم محمود اور منصور رضا رضوی کو 28 فروری کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر عمران شفیق نے بتایا کہ نیب نے 7 والیوم پر مشتمل ضمنی ریفرنس دائر کیا ہے اور ملزمان کے اکاﺅنٹس کی تفصیلات بھی ریفرنس کا حصہ ہیں، ملزمان کے اکاﺅنٹس میں 48 کروڑ 28 لاکھ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی، نعیم محمود اور منصور رضا اسحاق ڈار کی کمپنی کے ڈائیریکٹرز ہیں، ملزمان کے اکاﺅنٹس میں ہونے والی 40.6 لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن بھی ضمنی ریفرنس میں شامل ہے۔


متعلقہ عنوان :