احمدی نژاد کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، ایرانی عہدیدار

سابق صدر نے بعض ایسے اقدامات کیے ہیں جس پر انہیں عدلیہ کی طرف سے گرفتار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے،محمود احمدی نژاد حالیہ عرصے کے دوران عدلیہ اور ریاست کے اعلی اداروں پر بلا جواز تنقید کرتے رہے ہیں جس پر ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،ایرانی گارڈین کونسل کے سینئر رہنما محمد رضا باھنر

پیر 26 فروری 2018 13:10

احمدی نژاد کو کسی بھی وقت گرفتار کیا جاسکتا ہے، ایرانی عہدیدار
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 فروری2018ء) ایران کی گارڈین کونسل کے ایک سینئر اور بنیاد پرست عہدیدار نے کہا ہے کہ عدلیہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو کسی بھی وقت حراست میں لے سکتی ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایرانی عہدیدار محمد رضا باھنر نے کہا کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد نے بعض ایسے اقدامات کیے ہیں جس پر انہیں عدلیہ کی طرف سے گرفتار کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق صدر محمود احمدی نژاد حالیہ عرصے کے دوران عدلیہ اور ریاست کے اعلی اداروں پر بلا جواز تنقید کرتے رہے ہیں جس پر ان کی گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا تھا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ سابق صدر کو کسی بھی وقت حراست میں لیا جاسکتا ہے۔خیال رہے کہ ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ملک جس طرح کے سایسی بحران سے گذر رہا ہے اس سے نکلنے کا واحد راستہ قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کیسوا اور کوئی نہیں۔احمدی نژاد کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے گارڈین کونسل کے عہدیدار نے کہا کہ باھنرنے کہا کہ سابق صدر کے تصرفات انتہا پسندانہ اور غیر ذمہ دارارانہ ہیں۔ وہ بغیر سوچے سومجھے پورے نظام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

حال ہی میں سابق صدر محمود احمدی نژاد نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ کو لکھے گئے ایک مکتوب میں ان سے ملک میں قبل از وقت پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے حالیہ احتجاجی مظاہروں کے دوران گرفتار کئے گئے شہریوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے مظاہرین کے جائز مطالبات پورے کرنیکا مطالبہ کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :