سعودی عرب ، شکار کھیلتے ہوئے گولی غلطی سے بچے کے دل میں جا لگی

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 فروری 2018 15:15

سعودی عرب ، شکار کھیلتے ہوئے گولی غلطی سے بچے کے دل میں جا لگی
مدینہ منورہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-26 فروری۔2018ء) مقامی ذرائع بلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہر مدنیہ نورہ میں شکار کے دوران گولی غلطی سے بچے کے دل میں جا لگی ۔ فیملی نے اپنی مدد آپ ک تحت بچے کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا ، جہاں اسکا علاج کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسپتال انتظامیہ کے مطابق مدینہ منورہ میں14سالہ لڑکے کے دل سے بندوق کی گولی آپریشن کرکے نکال لی گئی ہے۔ غلطی سے شکار کے دوران گولی بچے کے دل میں پیوست ہوگئی تھی۔ بچے کو فوری طور پر دل کے امراض کے مرکز لایا گیاجہاں ڈاکٹرو ں کی ٹیم نے اپنے نوعیت کا منفرد آپریشن کرکے دل میں پیوست گولی نکال لی۔ بچے کی حالت اب بہتر بتائی جارہی ہے۔ جلد ہی اسے اسپتال سے فارغ کردیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :