تیل کی مجموعی ملکی فروخت میں پی ایس او کا حصہ گذشتہ مالی سال کے دوران 73 فیصد رہا

پیر 26 فروری 2018 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) گذشتہ مالی سال 2017 کے دوران تیل کی مجموعی ملکی فروخت میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کا حصہ 73 فیصد رہا ہے۔

(جاری ہے)

اوگرا کی رپورٹ کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات فروخت کرنے والی کمپنیوں میں پی ایس او کا حصہ سب سے زائد ہے جبکہ اٹک پٹرولیم کا مجموعی فروخت میں حصہ 7 فیصد رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں ہسکول کا حصہ 6 فیصد جبکہ دیگر مختلف کمپنیوں کا مجموعی فروخت میں حصہ 14 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :