دبئی میں ایشائی شہری کو 13 سالہ بچی کو جنسی ہراساں کرنے پر جیل کی سزا

Sadia Abbas سعدیہ عباس پیر 26 فروری 2018 17:54

دبئی میں ایشائی شہری کو 13 سالہ بچی کو جنسی ہراساں کرنے پر جیل کی سزا
دبئی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 فروری 2018ء) مقامی ذرائع خلیج ٹائمز کے مطابق دبئی می مجرمانہ عدالت نے ایک ایشیائی شہری کو 13 سالہ بچی کو گزشتہ دو سالوں میں ایک سے زیادہ دفعہ جنسی طور پر ہراساں کرنے کے جرم میں تین سال جیل کی سزا سنا دی ہے۔

(جاری ہے)

امارات الیوم اخبار کے مطابق دبئی کی مجرمانہ عدالت نے احکامات جاری کیے ہیں کہ اس ایشائی شہری کی سزا کی مدت ختم ہونے پر اس کو ملک بدر کر دیا جائے گا اور محکمہ امیگریشن کو خبردار کیا ہے کہ ڈیٹا بیس میں معلومات درج کر دیں کہ یہ شخص دوبارہ متحدہ عرب امارات میں داخل ہونے کا اہل نہیں ہے۔

یہ ایشیائی شہری گزشتہ دو سالوں سے بچی کو ہراساں کر رہا ہے ۔ بچی کی ماں کو اس سب کے بارے میں تب پتہ چلا جب  اسنے اپنی بیٹی کا موبائل فون اچانک سے کھول کر دیکھا ۔ موبائل میں نازیبا ویڈیوز کو دیکھ کر ماں حواس باختہ رہ گئی ۔ اس کے بعد والدہ نے جب بچی سے پوچھا تو اسنے ساری صورتحال اپنی والدہ کو بتائی ۔ جس پر والدہ نے پولیس کو شکایت درج کرائی اور اس ایشیائی شہری کو گرفتار کر وایا ۔ عدالت نے اس ایشیائی شہری کو تین ماہ جیل کی سزا کے بعد ملک بدر کرنے کا حکم سنایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :