پاکستان ،ْبھارت وادی میں امن کیلئے مسئلے کا حل تلاش کریں، فاروق عبد اللہ

پیر 26 فروری 2018 18:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبد اللہ نے بھارت اور پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وادی میں امن کی بحالی کے لیے مسئلے کا حل تلاش کریں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق عبداللہ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور پاکستان کے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے اپیل کی ہے کہ جموں اور کشمیر میں امن بحالی کے لیے اقدامات کریں ۔انہوںنے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ وادی میں خونریزی بند اور امن بحال ہو۔ چند روز پہلے مقبوضہ کشمیر کی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے بھی بھارت اور پاکستان سے کہا تھا کہ وہ مذاکرت کے ذریعے مسئلے کا حل نکالیں

متعلقہ عنوان :