محمدنواز شریف زرعی یونیورسٹی میں سی پیک کے تناظرمیں چائنیززبان سکھانے کاکورس شروع

پیر 26 فروری 2018 20:19

ملتان۔26 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان میں شعبہ کانٹی نیئو نگ ایجوکیشن کی جانب سے عوام کی چائنیز لینگویج کورس میں دلچسپی اور اس کی مقبولیت کو مد نظر رکھتے ہوئے چائنیز زبان سکھانے کا دوماہ دورانیہ کاکورس دوبارہ شروع کروایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی کے مطابق سی پیک کی افادیت کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ کورس طلباء و طالبات کیلئے مستقبل میں روزگار کے اعلی مواقع پیدا کرے گا ۔ شارٹ کورس میںداخلہ لینے کیلئے طالب علم کا میٹرک پاس اورعمر 18سال لازمی ہے ۔جبکہ داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 28فروری ہے جبکہ یکم مار چ سے کلاسز کا آغاز کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :