مریدکی: تھانہ صدر کے نواحی علاقہ چک سنتہ میں بھائی نے سالے کے ساتھ رشتہ نہ کرنے پر سگی بہن کو گلا دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا، فرا ر ہو گیا

پیر 26 فروری 2018 20:23

مریدکی: تھانہ صدر کے نواحی علاقہ چک سنتہ میں بھائی نے سالے کے ساتھ رشتہ ..
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) تھانہ صدر کے نواحی علاقہ چک سنتہ میں بھائی نے سالے کے ساتھ رشتہ نہ کرنے پر سگی بہن کو گلا دباکر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرا ر ہو گیا۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ نواحی علاقہ چک سنتہ کا رہائشی اسماعیل اپنی بہنت رابعہ نسرین کی شادی اپنے سالے کے ساتھ کرنے کا خواہشمند تھا مگر لڑکی نے شادی سے انکار کر دیا جس سگے بھائی نے رابعہ نورین دختر ابراہیم کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرا ر ہو گیا۔

ایس ایچ او تھانہ صدر ذو الفقار ورک نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال پہنچایا اور بعد ازاں مقتولہ کے والد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے مختلف جگہوں پر چھاپے مارنے شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :