اسلام آباد،آزادکشمیر کے اندر سیاحت کو ترقی دینے اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے

،اس شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات کی ترقی میں دلچسپی رکھنا حوصلہ افزاء ہے،وزیر اعظم آزاد کشمیر

پیر 26 فروری 2018 20:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2018ء) آزادکشمیر کے اندر سیاحت کو ترقی دینے اور آثار قدیمہ کو محفوظ بنانے ،اس شعبہ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو فروغ دینے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آزادکشمیر میں نیلم قلعہ سمیت آزادکشمیر بھر کی تاریخی عمارات کی بحالی اور بہتری کے لیے بین الاقوامی کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی تاکہ آزاد خطہ کے اندر سیاحت کو فروغ مل سکے اور ہمارا قومی ورثہ بھی محفوظ ہو سکے آزادکشمیر بھر میں سیاحتی حوالے سے مشکلات دور کرنے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے قانونی لوازمات کے لیے ون ونڈو آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ،سیکرٹری جنگلات سید ظہور الحسن گیلانی ،سیکرٹری سیاحت مدحت شہزاد ،ڈائریکٹر جنرل سیاحت سردار جاوید ایوب اور دیگر نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری احسان خالد کیانی بھی موجود تھے اجلاس میں مختلف نجی کمپنیوں کی طرف سے سیاحت کی ترقی کے لیے پیش کردہ تجاویز اور پرپوزلزکا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

اجلاس کے خطاب کے دوران وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ ٹورازم کوریڈور 10ارب کا منصوبہ ہے جس میں سے 3ارب روپے پرائیویٹ سیکٹر سے لیے جائیں گے پرائیویٹ سیکٹر کی جانب سے آزادکشمیر کے سیاحتی مقامات کی ترقی میں دلچسپی رکھنا حوصلہ افزاء ہے آزادکشمیر کے قدرتی ماحول کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سیاحتی مقامات کو ترقی دیئے جانے کے منصوبے پر عمل کیا جائے انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر حکومت سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرے گی سیاحت کے شعبہ کی ترقی سے لوگوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے آزادکشمیر کے اندر پرانے تاریخی مقامات کی بہتری اور بحالی کے لیے بین الاقوامی تربیت یافتہ ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں آزادکشمیر میں سٹیٹ آف دی آرٹ میوزیم قائم کیا جائے گا جس میں تاریخی نواردات رکھے جائیں گے ۔

سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی بھر پور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ پرائیویٹ سیکٹر کو اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے لیے جملہ سہولیات مہیا کی جائیں گی اور نجی سیکٹر کو مکمل قانونی تحفظ مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :