گوجرانوالہ شریف برادران کے متوالوں کا شہر ہے،وفاقی وزیر خرم دستگیر خان

پیر 26 فروری 2018 22:49

گوجرانوالہ شریف برادران کے متوالوں کا شہر ہے،وفاقی وزیر خرم دستگیر ..
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) وفاقی وزیر دفا ع انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ 9مارچ کو گوجرانوالہ کا ہر شہری جناح سٹیڈیم پہنچ کر پیغام دے گا کہ مسلم لیگ ن اور نواز شریف کوعوام کے دلوں سے نکالنا ممکن نہیں ،شہباز شریف نے اٹک سے لے کر راجن پور تک پورا پنجاب تعمیر کر دیا ، امن، ترقی اور روشنی شیر کے نشان کی پہچان بن گئی،مخالفین نے 5سال الزامات اورکیچڑ اچھالنے کی سیاست کی نذر کر دیئے ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے فرید ٹائون میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوںنے کہا کہ گوجرانوالہ شریف برادران کے متوالوں کا شہر ہے ، 9مارچ کو جناح سٹیڈیم میں گوجرانوالہ کا ہر شہری مسلم لیگ ن اور نواز شریف کے ساتھ اپنی دلی محبت اور وفا کی تجدید کرے گا ،انہوںنے کہا کہ بے مثال ترقی خادم پنجاب کی دنیا بھرپہچان بن چکی ہے ،گوجرانوالہ کے عوام اپنے شہر کو جدید اور ترقی یافتہ بنانے پر ان کا شکریہ ادا کریں گے ، معظم رئوف مغل نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے ذریعے میاں نواز شریف کو سیاست سے آئوٹ کرنے کی کوشش کرنے والے احمقوں کی جنت میںرہتے ہیں ، گوجرانوالہ کے شہری9 مارچ کو جناح سٹیڈیم میںپہنچ کر مسلم لیگ ن کے ساتھ اپنی والہانہ محبت کا ثبوت دیںگے ، رانا انتظار احمدنے کہا کہ گوجرانوالہ کے شہریوں نے ملک کی محب وطن قیادت میاں نواز شریف کی نااہلی کو قبول نہیں کیا ، اس موقع پرچوہدری لیاقت علی جٹ،یوسی چیئرمین رانا بلال نثار ،وائس چیئرمین چوہدری فیصل علی جٹ ،راناعبدالغفار ،حاجی شوکت ،کرامت انصاری ، حاجی ارشد، عمران علی چیمہ ،ڈاکٹر سرور،عبدالرئوف کھوکھر، حافظ سلطان یونس،عامر اختر بھٹی، رانا علی شیر اور دیگر بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :