پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی متحرک عسکری چوکی متعارف کروا دی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 26 فروری 2018 22:46

پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی متحرک عسکری چوکی متعارف کروا دی
ٹیکسلا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 26فروری 2018ء):پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی متحرک عسکری چوکی متعارف کروا دی۔اس متحرک چوکی کو کوہان کا نام دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنی تاریخ کی پہلی متحرک عسکری چوکی متعارف کروا دی۔

(جاری ہے)

عسکری چوکی کو پاکستان کی بھاری اور دفاعی صنعت کے بڑے اور معیاری نام ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا میں تیار کیا گیا ہے۔اس چوکی کا نام کوہان رکھا گیا ہے۔اس بلٹ پروف چوکی میں یہ خاصیت ہے کہ اسے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے جایا جا سکتا ہے اور حسب ضرورت اسکی جگہ بھی تبدیل کی جا سکتی ہے۔