محکمہ اطلاعات سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی خانگڑہ کے قریب گاہوں بھیٹور میں مرحوم علی بخش خان مہر کے سوئم کے موقع پر قل، فاتحہ خوانی میں شرکت

پیر 26 فروری 2018 23:06

محکمہ اطلاعات سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی خانگڑہ کے قریب ..
سکھر۔26فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2018ء) محکمہ اطلاعات سندھ کے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے خانگڑہ کے قریب گاہوں بھیٹور پہنچ کر اراکین قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر، سردار علی محمد خان مہر اور رکن سندھ اسمبلی علی نواز خان عرف راجا خان مہر کے ماموں علی بخش خان مہر کے سوئم کے موقع پر قل فاتحہ خوانی میں شریک ہوکر دعا مانگی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محکمہ کھیل کے صوبائی وزیر سردار محمد بخش خان مہر، ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ اور ضلعی کونسل کے چیئرمین حاجی خان مہر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :