نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کا معاملہ،جج محمد بشیر کو توسیع دینے کا فیصلہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 27 فروری 2018 11:08

نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کا معاملہ،جج محمد بشیر کو توسیع دینے کا ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27فروری 2018ء) نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس احتساب عدالت میں جاری ہے۔نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کرنے والے جج محمد بشیرکو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے وزارت قانون کو سمری بھجوا دی ہے۔اور جج محمد بشیر کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔جج محمد بشیر کے عہدے کی معیاد 12مارچ کو ختم ہورہی ہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر احتساب عدالت میں نواز شریف کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :