ڈی ایچ کیو ہسپتال کو ایم ایس ، ڈی ایس لائسنس ملنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن

منگل 27 فروری 2018 11:10

قصور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2018ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کو ایم ایس ،ڈی ایس لائسنس ملنے پر ایم ایس اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، اب مریضوں کے ساتھ ساتھ ڈاکٹرزبھی استفادہ حاصل کر سکیں گے۔ان خیالات کااظہار ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر محمدطاہر شاہین نے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی طرف سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور کو ایم ایس ڈی ایس لائسنس ملنے پر نہ صرف مریضوں کا پہلے سے بہتر علاج ہو گا بلکہ ڈاکٹرز اورپیرامیڈیکل سٹاف بھی استفادہ حاصل کر سکیں گے‘ لائسنس ملنے سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصورپنجاب کے بہترین ہسپتالوں کی لسٹ میں شامل ہو گیا ہے۔

لائسنس حاصل کرنے کے لیے ایم ایس ڈاکٹر نذیر احمد ،اور تمام عملہ کی محنت قابل تحسین ہے کیونکہ یہ بہت بڑی کامیابی ہے‘ اب مریضوں کی بہت سی شکایات کا خاتمہ ہوگا‘ مریضوں اور لواحقین کا ڈاکٹروں پر اعتماد بڑھے گاکیونکہ اب پہلے سے بہتر علاج ومعالجہ کی سہولیات میسر ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :