سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 100 مزید تارکین وطن کی شامت آ گئی

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 فروری 2018 16:02

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں 100 مزید تارکین وطن کی شامت آ گئی
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق کل پیر کے روز سعودی پولیس نے ” غیر قانونی تارکین سے پاک وطن “ مہم کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جگہ جگہ چھاپے مار کر 100غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے تھے ۔ علاوہ ازیں ریاض کے مرکزی علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد غذائی اشیا ءضبط کرلیں گئیں۔  جبکہ سعودی عرب میں 15 نومبر سے جاری غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈراون مہم کے تحت ریاست بھر میں جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں ۔

ان تمام تارکین وطن کو ریاست میں جاری " غیر قانونی غیر ملکیوں سے پاک مہم" کے تحت گرفتار کیا گیا ہے جو کہ 15 نومبر 2017 کو شروع کی گئی تھی اور اس کے نتیجے میں پورے سعودی عرب میں جگہ جگہ چھاپے مار کر17 فروری تک 6 لاکھ سے زائد تارکین وطن کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔

(جاری ہے)

گرفتار ہونے والے افراد میں مرد و زن اور مطلوب مجرم بھی شامل ہیں۔ جن میں 2لاکھ 38 ہزار 40 اقامہ ، 42 ہزار 907 سرحدی سلامتی ضوابط اور ایک لاکھ 5945 محنت قوانین کی خلاف ورزی پر پکڑے گئے تھے۔

سرحد پار کرکے مکہ میں دراندازی کرنے والے 5ہزار 288گرفتار کئے گئے تھے۔ ان میں سے78 فیصد یمنی،21 فیصد ایتھوپین اور ایک فیصد دیگر ممالک کے تھے۔ وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 5288غیر قانونی تارکین بیدخل کردیئے گئے ،292 ریاست سے سرحد پار کرکے باہر جانے کی کوشش کرنیوالے پکڑے گئے۔ غیر قانونی تارکین کو مختلف سہولتوں کی فراہمی میں ملوث795شہری گرفتار کئے گئےتھے ۔

غیر قانونی غیر ملکیوں کو پناہ فراہم کرنے اور انکی مدد کرنے والے سعودی شہریوں کے خلاف بھی کاروائی شروع کر دی گئی ہیں۔ غیر ملکیوں کی مدد کرنے والوں کے خلاف سعودی محکمہ پاسپورٹ نے 28 نومبر 2017 کو اعلامیہ جاری کیا تھا کہ جو شخص بھی اقامہ و لیبر قوانین اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کرنےوالے تارکین وطن کی مدد کریگا اسے6 ماہ قید، 25ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی ۔

یہ سزا اُن کےلئے ہے جو کسی ایک کو سفر کی سہولت مہیا کریگا یا کسی خلاف ورزی کے مرتکب یا درانداز کو چھپائے گا یا مدد کریگا یا روزگار فراہم کریگا۔ اسکی تشہیر بھی ہوگی۔ اگر غیر ملکی ہوگا تو اسے مملکت سے بیدخل کردیا جائیگا۔ محکمہ پاسپورٹ کا کہنا ہے کہ غیر قانونی تارکین وطن کو سفر کی سہولت دینے یا اپنے یہاں ٹھہرانے یا روزگار دینے والے کو 15ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائیگی۔