سعودی عرب میں لاس ویگس کے بعد اب سوئٹزرلینڈ طرز کا شہر بننے جا رہا ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 27 فروری 2018 17:49

سعودی عرب میں لاس ویگس کے بعد اب سوئٹزرلینڈ طرز کا شہر بننے جا رہا ہے
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 فروری 2018ء) ہم سب سعودی عرب میں دن بدن ہونے والی تبدیلیوں سے واقف ہیں ، ہرنئے چڑھتے سورج کے ساتھ سعودی عرب میں کوئی نہ کوئی نئی سماجی ، معاشی یا اقتصادی تبدیلی دیکھنے کو مل رہی ہے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں شاہ سلمان نے لاس ویگس جیسے تفریحی شہر کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا تھا اوراب سعودی ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے عہد کیا ہے کہ وہ سعودی عر ب کے تمام علاقوں کو ہمہ جہتی ترقی کی مثال بناکر دم لیں گے۔

عسیر کو مشرق وسطیٰ کے سوئٹزرلینڈ میں تبدیل کرینگے۔ عسیر ریجن کوقدرتی مناظر کی دلہن کہا جاتا ہے۔ یہاں کا مطلع ابر آلود اور سال کے بیشتر ایام میں بارش کا سماں بندھا رہتا ہے۔ شاہ سلمان نے انجینیئر ابراہیم السلطان کو ایوان شاہی کا مشیر اور سٹیز ڈیولپمنٹ اتھارٹیز کا رکن اسی جذبے کے تحت بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :