عرس کرمانوالہ شریف، اوکاڑہ میں کل28 فروری بروزبدھ کومقامی چھٹی کا اعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 فروری 2018 19:35

عرس کرمانوالہ شریف، اوکاڑہ میں کل28 فروری بروزبدھ کومقامی چھٹی کا اعلان
اوکاڑہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔27 فروری 2018ء): آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف کے عرس کے موقع پر آج بروزبدھ کوسیشن کورٹ اوکاڑہ سمیت تعلیمی اداروں میں بھی چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کل 28 فروری بروزبدھ کو سیشن کورٹ کے علاوہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے تمام سرکاری اور تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے۔ سیشن کورٹ اوکاڑہ میں چھٹی کا نوٹیفکیشن چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس یاورعلی خان نے جاری کیا۔