امریکا میں سویا بین کے نرخ ایک سال کی بلند ترین سطح پر

منگل 27 فروری 2018 20:07

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء)امریکا میں سویا بین کے نرخ ایک سال کی بلند ترین سطح پر رہے جس کی وجہ ارجنٹائن میں خشک سالی کے باعث اس کی پیداوار متاثر ہونے کا امکان ہے۔شکاگو بورڈ آف ٹریڈ میں وقفے پر سویا بین کے مارچ کے لیے سودے 4.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 10.41 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

(جاری ہے)

سویا بین کے مئی کے لیے سودے 5.25 سینٹ اضافے کے ساتھ 10.53 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔

بورڈ میں مکئی کے مارچ کے لیے سودے 3 سینٹ بڑھ کر 3.69 ڈالر فی بشل سے زیادہ میں طے پائے۔مئی کے لیے مکئی کے سودے 3.50 سینٹ اضافے کے ساتھ 3.78 ڈالر فی بشل طے پائے۔بورڈ میں سافٹ ریڈ ونٹر ویٹ کے مارچ کے لیے سودے 8.75 سینٹ بڑھ کر 4.61 ڈالر فی بشل طے پائے۔کے سی ہارڈ ریڈ ونٹر گندم کے مارچ کے لیے سودے 8.75 سینٹ اضافے کے ساتھ 4.78 ڈالر فی بشل کے قریب طے پائے۔۔