فیصل آباد،زرعی یونیورسٹی میںپاکستان رینجرزکے زیراہتمام چار روزہ نیشنل نیزہ بازی چمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہوگی

منگل 27 فروری 2018 20:40

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایکوسٹیرین فیڈریشن آف پاکستان (پاکستان رینجرز) کے زیراہتمام چار روزہ نیشنل نیزہ بازی چمپئن شپ یکم مارچ سے شروع ہورہی ہے۔ یونیورسٹی کے نیزہ بازی سٹیڈیم میں شروع ہونے والی قومی چمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ 500نیزہ بازاپنے گھوڑوں کے ہمراہ شرکت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ میں ٹیم ایونٹ کے ساتھ ساتھ سنگل نیزہ بازی مقابلے بھی ہونگے۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اقبال ظفر چمپئن شپ کے میزبان ہونگے جبکہ ڈی جی رینجرزمیجر جنرل اظہر نوید حیات خان (ہلالِ امتیازملٹری)و دیگر مہمانان گرامی بھی خاص طو رپر ایونٹ میں شرکت کریں گے۔ چمپئن شپ کے کنونیئر ڈائریکٹرز فارمز ڈاکٹر فاروق احمد ہیں جبکہ ایکوسٹیرین فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل عابد سلیم خان ترین آرگنائزرہونگے ۔