اوگرا نے آئندہ ماہ کیلئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی

پٹرول.56 3 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 6.94 پیسے، مٹی کا تیل 6.28 پیسے اور لائٹ ڈیزل ایک روپیہ فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز

منگل 27 فروری 2018 20:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2018ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ا وگرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے سبب وزارت پیٹرولیم کو آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری بھجوا دی گئی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 56 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 94 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے 28 پیسے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔تاہم حکومت کی جانب سے اس حوالے سے حتمی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان بدھ کو کیا جائے گا ۔