کراچی، انتظار قتل کی نئی جے آئی ٹی کے تیسرے اجلاس میں مقتول کے والد کو وکیل کے ہمراہ سی پی او آفس بلا گیا

منگل 27 فروری 2018 20:52

کراچی، انتظار قتل کی نئی جے آئی ٹی کے تیسرے اجلاس میں مقتول کے والد ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2018ء) کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اے سی ایل سی اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان انتظار قتل کی نئی جے آئی ٹی کے تیسرے اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کی جانب سے تحفظات جاننے کے لئے مقتول کے والد کو وکیل کے ہمراہ سی پی او آفس بلا گیا،اجلاس میں کہا گیا کہ جی آئی ٹی دو روز میں رپورٹ پیش کردے گی۔

(جاری ہے)

کراچی پولیس ہیڈ آفس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی کی جانب سے ڈیفنس میں قتل ہونے والے نوجوان انتظار قتل کیس کی نئی جے آئی ٹی ممبران اور مقتول کے والد کو وکیل کے ہمراہ بلایا گیا،مقتول انتظار کے والد کے وکیل کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ جے آئی ٹی ایک سے دو روز میں رپورٹ مکمل کر کے کاپی ہمیں بھی فراہم کرے گی۔انتظار قتل کیس کے وکیل کا کہنا تھا کہ جو جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں بتا چکے تھے وہی آج مزید تفصیل سے بتایا،پراسیکیوشن ڈپارٹمنٹ نے بھی انسداد دہشت گردی کی دفعہ لگانے کی سفارش کی ہے۔

سی پی او میں ہونے والے اجلاس کے بعد مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے ، واقعہ حادثہ نہیں ٹارگٹ کلنگ کا ہے۔ واقعے میں ملوث اہلکاروں کو جے آئی ٹی ممبران قصور وار ٹہرا کر سزا دیں۔

متعلقہ عنوان :