گندھارا نسان لمیٹڈ نے پاکستان کی سستی ترین کار متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا

گندھارا نسان لمیٹڈ کی جانب سے بجٹ کار ڈسٹن گو متعارف کروانے کا فیصلہ،متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 27 فروری 2018 22:37

گندھارا نسان لمیٹڈ نے پاکستان کی سستی ترین کار متعارف کروانے کا فیصلہ ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 27فروری2018ء ):گندھارا نسان لمیٹڈ نے پاکستان کی سستی ترین کار متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔گندھارا نسان لمیٹڈ کی جانب سے بجٹ کار ڈسٹن گو متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق آٹھ سال کے بعد گندھارا نسان لمیٹڈ پاکستان میں اپنے آپریشنز کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

امید کی جا رہی ہے کہ اس کا آغاز ایک سستی بجٹ گاڑی ڈسٹن گو کو متعارف کراکے کیا جائے گا۔کمپنی ابتدائی چار برسوں میں سرمایہ کاری کرکے ڈسٹن گاڑی کو پاکستان میں متعارف کرائے گی ۔اس وقت دنیا بھر میں ڈسٹن گو کے کئی ورژن صارفین کے لیے پیش کئیے جارہے ہیں ۔مگر پاکستان میں گو ورژن کو متعارف کرایا جاسکتا ہے۔1200 سی سی 1.2 لیٹر انجن کے ساتھ اس گاڑی میں یو ایس کنکٹیویٹی، ٹیوب لیس ٹائر، پانچ دروازے، خوبصورت ڈیزائن، تھری ڈی شیپ ہیڈ لائٹس، فرنٹ ڈرائیور ائیربیگ اور دیگر فیچرز نمایاں ہیں۔پاکستان میں متوقع قیمت 5 لاکھ 60 ہزار روپے ہوسکتی ہے۔
گندھارا نسان لمیٹڈ نے پاکستان کی سستی ترین کار متعارف کروانے کا فیصلہ ..