میرپور ‘ بیلی بٹھارقتل کیس ، سپریم کورٹ نے نظرثانی کی اپیل خارج کردی

بدھ 28 فروری 2018 18:40

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 فروری2018ء) بیلی بٹھارقتل کیس ، سپریم کورٹ نے نظرثانی کی اپیل خارج کردی، جہانگیر اکبر، نصیر اکبر سمیت دیگر کا سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا تھا جس کے بعدوہ رہا ہوگئے تھے، رہائی کیخلاف فریق محالف نے سپریم کورٹ میں فیصلہ پرنظر ثانی کی اپیل دائرکی تھی ، اپیل کی سماعت کے دوران مدعی کی عدم حاضری پر چیف جسٹس سپریم کورٹ نے دائر کی گئی نظرثانی کی اپیل کوناقابل سماعت قرار دیکر خارج کر دیا تفصیلات کے مطابق بیلی بٹھار ڈڈیال قتل کیس میں سپریم کورٹ نے جہانگر اکبر ،نصیر اکبر کے مقدمہ قتل کا فیصلہ سنایا تھا جس پر سینٹرل جیل میاں محمد ٹائون میں قید جہانگیر اکبر نصیر اکبر و دیگر کو رہاکردیاگیا تھا جس پر فریق محالف نے سپریم کورٹ کے دورہ میرپور کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری ابراہیم ضیاء نے نظرثانی کیلئے دائر کی گئی اپیل پرسماعت شروع کی تومدعی کی جانب سے کوئی بھی فرد پیش نہ ہو نے پر چیف جسٹس عدالت العظمیٰ چوہدری ابراہیم ضیاء نے فیصلہ سناتے ہوئے جہانگیر اکبر ولد محمد اکبر ، نصیر اکبر ولد چوہدری اکبر ساکنان بیلی بٹھار ڈڈیال سمیت دیگر کے خلاف دائر کی گئی نظرثانی کی اپیل کوخار ج کردیا، سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خبرجنگل کہ آگ کی طرح پھیل گئی حق سچ اورمیرٹ فوری فیصلہ سنانے پر عوام علاقہ کی چیف جسٹس سپریم کورٹ چوہدری ابراہیم ضیا ء کودعائیں

متعلقہ عنوان :