بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے 2 جوان شہید

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 28 فروری 2018 22:40

بھارتی فوج کی بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے 2 جوان شہید
سیالکوٹ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 28فروری2018ء): بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزیاں بڑھتی جا رہی ہیں ۔بھارت آئے روز معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تازہ ترین واقعے میں بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر فائر بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھمبر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں سپاہی منیرچوہان اورسپاہی عامر حسین شامل ہیں۔سپاہی منیرچوہان کہوٹہ اورعامر حسین ضلع بھمبرکے رہائشی تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا اور جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔