ہواوے یو ایس ایف کے ذریعے ڈیجیٹل تشکیل کے لئے پروگرام ڈیزائن کرے گا اور اپنی مہارت پاکستان کو فراہم کرے گا اور آئی سی ٹی نیشنل پورٹ فولیو کے لئے اپنے کامیاب تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے ٹریننگ دے گا،مفاہمت کی یادداشت پر دستخط،خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جوائنٹ اینوویشن سنٹر کو سپورٹ ملے گی،وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن

بدھ 28 فروری 2018 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارہ یو ایس ایف نے بار سیلونا میں منعقدہ موبائل ورلڈ کانگریس2018ء میں ہواوئے کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے ہیںجو کہ آئی سی ٹی سماجی و اقتصادی بااختیار ی کے حوالہ سے بڑی اہم پیش رفت ہے ۔ اس ضمن میں ہواوئے اور یو ایس ایف کمپنی کے مابین دستخطوں کی ایک تقریب منعقد ہوئی جس کے دوران یو ایس ایف کے سی ٹی او سید آصف کمال نے ہواوے کے نمائندہ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے اس موقع پر وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام انوشہ رحمن بھی موجود تھیں ۔

مفاہمت کی اس یادداشت کے تحت ہواوے یو ایس ایف کے ذریعے ڈیجیٹل تشکیل کے لئے پروگرام ڈیزائن کرے گا اور اپنی مہارت پاکستان کو فراہم کرے گا اور آئی سی ٹی نیشنل پورٹ فولیو کے لئے اپنے کامیاب تجربات کا تبادلہ کرتے ہوئے ٹریننگ دے گا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام انوشہ رحمن نے کہا ہے کہ مفاہمت کی اس یادداشت کے ذریعے ہواوے مطوبہ مہارت فراہم کرے گا جس سے خواتین کو با اختیار بنانے کے لئے جوائنٹ اینوویشن سنٹر کو سپورٹ ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ اس سے اس بات کو یقینی بنایا جا ئے گا کہ معاشرہ کی نچلے طبقہ کی لڑکیاں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے خود کو با اختیار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہواوے کی شراکت داری سے پراجیکٹس مزید موثر ہو جائیں گے اور پاکستان کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی میںدیرپا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :