پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں 95 ماسٹر ٹرینرز کی پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقاد

امن وامان کو یقینی بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف

بدھ 28 فروری 2018 23:30

لاہور۔28 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) )لاہور پولیس نے پنجاب پولیس کی بہترین اور ماڈل پولیس ہونے کا ثبوت دے دیا۔ لاہور پولیس نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع کو اینٹی رائٹ کورس کروا کر ماسٹر ٹرینرز بنا دیا۔پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں 95 ماسٹر ٹرینرز کی شاندار پاسنگ آئوٹ تقریب کا انعقادکیا گیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے پاسنگ آئوٹ تقریب کی صدارت کی ۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز عاطف نذیر، ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہراور ایس پی اینٹی رائٹ محمد ندیم نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ پنجاب کے 36 اضلاع میں اینٹی رائٹ کورس کے ماسٹر ٹرینرز تیار کرنے پرافسران و ٹرینرز کو شاباش اور مبارک باد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

ماسٹر ٹرینرز کو تربیت کے دوران کسی بھی قسم کے احتجاج میں ہنگامہ آرائی کے دوران امن وامان کو یقینی بنانے کی تربیت دی گئی ہے۔

پنجاب کے تمام اضلاع کے پولیس اہلکاروں کوجدید تقاضوں کے مطابق اینٹی رائٹ کورس آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نوازاور سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس کی ہدایت کے مطابق کروایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ تربیت کے دوران پولیس اہلکاروں کوفیلڈ فارمیشنز، فزیکل ٹیکنیکس، ٹیئر گیس، ویپن ہینڈلنگ ، واٹر کینن کا استعمال،موب اینگیجمینٹ اور دیگر دائو پیچ سیکھائے گئے۔

اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی نے کہا کہ لاہور اینٹی رائٹ فورس نے شہر کے بڑے چیلنجز کے دوران بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔ ماسٹر ٹرینرز اپنے اضلاع میںجاکر امن و امان کو برقراررکھنے میں اہم کردار ادا کریں۔ تقریب کے آخر میںتربیت کے دوران نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مختلف اضلاع کے 10سے زائد پولیس اہلکاروں میں انعامات و تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :