ایجوکیشن بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان آج سے شروع ہوںگے

بدھ 28 فروری 2018 23:30

ملتان ۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء)ایجوکیشن بورڈ ملتان کے زیر اہتمام میٹرک سالانہ امتحان 2018 آج سے 351 امتحانی مراکز پرشروع ہو رہا ہے۔ جس کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یکم مارچ بروز جمعرات صبح کے اوقات میں عربی‘ جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ اور پارچہ بانی کے پرچہ جات ہوں گے جب کہ شام کے اوقات میں ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن کے مضامین کا امتحان ہو گا۔

امیدواران کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ کسی پریشانی سے بچنے کے لئے پرچہ شروع سے ٰ گھنٹہ (30منٹ) قبل اپنے امتحانی سنٹر پر پہنچ جائیں۔ کمشنر ملتان ڈویژن/چیئرمین ایجوکیشن بورڈ کی ہدایت پر امتحان میں بیرونی مداخلت کو روکنے اور بوٹی مافیا کی سرکوبی کے لئے خصوصی سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں جو امتحانی مراکز کا معائنہ کریں گے۔