پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے

بدھ 28 فروری 2018 23:30

ملتان ۔28فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2018ء) پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے۔ سرکاری اداروںمیں کام کرنے والے افراد کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے۔ اس حوالہ سے مختلف سرکاری اداروں میں ہیلتھ سکریننگ کیمپ قائم کر کے سرکاری ملازمین کی سکریننگ اور ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر اختر رشید کی ہدایت پر ٹریفک پولیس ملتان کے لیے مفت سکریننگ اور ویکسی نیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کیمپ میں 7 سو ٹریفک پولیس اہلکاروں کی مفت سکریننگ اور سیزنل فلو کی ویکسی نیشن کی گئی۔ کیمپ کا افتتاح سی ٹی او ایس پی شریف جٹ اور ریجنل ڈائریکٹر سی ڈی سی جنوبی پنجاب ڈاکٹر عطاء الرحمن نے کیا۔ ڈی جی ہیلتھ کی طرف سے فراہم کردہ فلوپریوینشن کٹس بھی پولیس اہلکاروں میں تقسیم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :