نواز شریف نے ایم پی اے عارف سندھیلہ سے بھوک ہڑتال ختم کرنیکی اپیل کی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ

بدھ 28 فروری 2018 23:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) مریم نواز نے کہا نواز شریف نے عدالتی فیصلے پر بھوک ہڑتال کرنے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عارف سندھیلہ سے بھوک ہڑتال ختم کرنیکی اپیل کی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مریم نواز کی جانب سے ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ میاں صاحب نواز شریفنے عارف سندھیلہ سے بھوک ہڑتال ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ عارف سندھیلہ پارٹی صدارت سے متعلق عدالتی فیصلے پر بھوک ہڑتال پر ہیں یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کے ایم پی اے عارف سندھیلہ شیخو پورہ میں بھوک ہڑتال پر بیٹھے ہیں دو روز قبل احتجاجی کیمپ میں بھوک ہڑتال کے باعث ان کی صحت خراب ہو گئی تھی اوران کو احتجاجی کیمپ میں طبی امداد دی گئی تھی ۔