محمودخان اچکزئی کی صدارت میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس

نیشنل پارٹی کیساتھ سینٹ انتخابات کے موقع پر اتحاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

بدھ 28 فروری 2018 23:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 فروری2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمودخان اچکزئی کی صدارت میں سینٹ انتخابات کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا اجلاس میں نیشنل پارٹی کیساتھ سینٹ انتخابات کے موقع پر اتحاد اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس میں پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان خان کاکڑ ‘ پارلیمانی لیڈر عبدالرحیم زیارتوال ‘ اراکین اسمبلی نواب ایاز خان جوگیزئی سردار رضا محمد بڑیچ ‘ عبیداللہ بابت ‘ ڈاکٹر حامد اچکزئی ‘ لیاقت آغا ‘ نصراللہ زیرے ‘ عارفہ صدیق ‘ اسپوزمئی ‘ معصومہ حیات و دیگر نے بھی شرکت کی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی سمیت سینٹ انتخابات اور دیگر امور پر غورغوض کیا گیا اور نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مشترکہ اجلاس کے طورپر مشترکہ سینیٹر لانے کا فیصلہ کیا گیا ۔