کاشتکار مونگ کی بہتر پیداوارکیلئی15مارچ تک کاشت مکمل کر لیں، محکمہ زراعت پنجاب

جمعرات 1 مارچ 2018 15:32

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) کاشتکار مونگ کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئی15مارچ تک کاشت مکمل کر یں۔ محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان کے مطابق مونگ کو آبپاش اور بارانی علاقوں میں یکساں طور پر کامیابی کے ساتھ کاشت کیا جا سکتا ہے ۔ کاشتکاربھرپور پیداوار کے لیے آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ اقسام نیاب مونگ۔

2011،نیاب مونگ۔2006، اور آزری مونگ ۔2006جبکہ بارانی علاقوں میں چکوال ایم ۔6 ہی کاشت کریں۔ ان اقسام کی پیداواری صلاحیت 25من فی ایکڑ تک ہے ۔

(جاری ہے)

کاشتکار مونگ کی ترقی دادہ اقسام کا بیج 10سے 12کلو گرام فی ایکڑ استعمال کریں جبکہ بوائی سے قبل بیج کو جراثیمی ٹیکہ لگائیں۔ترجمان کے مطابق مونگ کی فصل کے لیے کھاد کے حسب ضرورت استعمال کے لیے زمین کا تجزیہ کرانا ضروری ہے ۔زمین کے تجزیہ کی عدم موجودگی میں ایک بوری ڈی اے پی+آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا آدھی بوری یوریا کے ساتھ ایک بوری ٹرپل سپر فاسفیٹ اور آدھی بوری پوٹاشیم سلفیٹ کھاد فی ایکڑ ڈال کر بہتر پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے ۔ترجمان نے مزید کہا ہے کہ تمام کھادیں بوائی سے پہلے آخری ہل کے ساتھ استعمال کریں۔

متعلقہ عنوان :