کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت

جمعرات 1 مارچ 2018 15:32

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء)کاشتکار بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت 15مارچ تک مکمل کریںجبکہ عام اقسام کی کاشت میدانی علاقوں میں فروری کے آخر اور راولپنڈی ڈویژن میں 20مارچ تک مکمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق سال 2014-15ء میں صوبہ پنجاب میں 1.501ملین ایکڑ رقبہ پر مکئی کاشت کی جائے گی جس سے 3.632ملین ٹن پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، انہوں نے بتایا کہ مکئی کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے منظور شدہ ہائبرڈ اقسام ایف ایچ810، یوسف والا ہائبرڈ اور دوسری ہائبرڈ اقسام کاشت کریں،شرح بیج وٹوں پر کاشت کے لیے 8تا10کلو گرام جبکہ ڈرل سے کاشت کی صورت میں 12تا15کلو گرام فی ایکڑ رکھیں۔

(جاری ہے)

بہاریہ مکئی کی کاشت کاٹن ڈرل، پلانٹر، پور یاکیرا سے بھی کی جا سکتی ہے اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ سو ا دو تا اڑھائی فٹ ہونا چاہیے۔