ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن جاری کر دی

24گھنٹے میں ڈیوٹی انٹرنیٹ بینکنگ یا اے ٹی ایم سے کسی بھی بینک کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے

جمعرات 1 مارچ 2018 17:36

ایف بی آر نے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) ایڈیشنل کلکٹر آف ریفارم اینڈ آٹومشن حارث انصاری نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی اور ٹیکسز کی ادائیگی کیلئے ای پیمنٹ گائیڈلائن جاری کی ہے جس سے ٹیکسز نظام میں جدت آنے کے ساتھ ساتھ کاروباری حضرات کے وقت کو ضیاع ہونے سے بچایا جاسکتا ہے اور24گھنٹے میں ڈیوٹی انٹرنیٹ بینکنگ یا اے ٹی ایم سے کسی بھی بینک کے ذریعے ادا کی جاسکتی ہے ان خیالات کا اظہار ایف پی سی سی آئی کی اسٹنیڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کی پہلی میٹنگ سے فیڈریشن ہاوس کراچی میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے سیئنر نائب صدرطارق حلیم،شکیل ڈھینگرا،ایپکا سپریم کونسل کے چئیرمین ارشد جمال،ایپکا کے چیئرمین قمرعالم، ایف پی سی سی آئی کی اسٹنیڈنگ کمیٹی برائے کسٹم کے چئیرمین محمد ساجد نے بھی خطاب کیا،انھوں نے ایف بی آر کے جدید اقدامات کاخیرمقدم کیا اور کہا کہ اس سے تجارتی عمل مزید بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ فروغ پائے گا جس سے ویبوک نظام کے ذریعے اشیا ء کے رسدو عمل سہل ہو جائے گا اس موقع پرویڈیولنک کے ذریعے لاہوراورراولپنڈی کے کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :