قصور،پولیس نے فروری میں 232مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت 615جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا

جمعرات 1 مارچ 2018 19:47

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پولیس نے ماہ فروری کے دوران 232مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت 615جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا جبکہ 3بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کی12ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی2ملین روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ،پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 136ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت 104مقدمات درج کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے آر پی اوشیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات اور ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت کی زیر نگرانی ماہ فروری کے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث3بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 12ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 2ملین مالیت کا مال مسروقہ اور کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا،اسی طرح قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب168خطرناک اشتہاری اور64عدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں20 اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران182منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی33کلو گرام چرس،3417لٹر شراب ،720لیٹر لاہن اور5چالو بھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ129 جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ7رائفل ،17بندوق،103پسٹل ،2کاربین اور7میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے،14 قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور 60ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی 2لاکھ90ہزار روپے کی رقم برآمد کی گئی،ماہ فروری کے دوران پتنگ بازوں کے خلاف بھی موثر کاروائی کی گئی ،136ملزمان کو حراست میں لیکر 128مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 10ہزار سے زائد پتنگیں اور 1288ڈور کی چرخیاںو کیمیکل گوٹ برآمد کر کے جیل بھیجا گیا ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ ساتھ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد بھی تسلسل سے جاری رکھا گیا روزانہ کی بنیاد پر سر چ آپریشن کیے گئے درجنوں مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ،سائونڈ سسٹم کی خلاف ورزی پر40،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر50 اورسکیورٹی آرڈیننس کے تحت14مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :