ایل او سی ،ْ بھارتی شیلنگ سے بزرگ شہری جاں بحق

شیلنگ کے دوران بھارتی فوج تعلیمی اداروں کو ہدف بنا رہی ہے ،ْ اسسٹنٹ کمشنر نکیال ولید انور بھارتی فورسز کی جانب سے ٹارگٹڈشیلنگ کے باعث غیر محفوظ اسکولوں میں ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے

جمعرات 1 مارچ 2018 19:49

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) لائن آف کنٹرول پر بھارت کی سیز فائر کی خلاف ورزی کا سلسلہ جمعرات کو بھی جاری رہا ،ْ آزاد جموں و کشمیر کے ضلع کوٹلی میں بھارتی شیلنگ سے بزرگ شہری شہید ہوگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نکیال ولید انور کے مطابق شیلنگ کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے ہوا اور بھارتی فوج نے شہری آبادی پر متعدد مارٹر گولے فائر کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شیلنگ کے دوران تقریباً ساڑھے 10 بجے ایک مارٹر گولے کے اسپلنٹرز ڈھیری گاؤں کے 70 سالہ نذیر حسین مغل کو لگے جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ولید انور کے مطابق شیلنگ کے دوران بھارتی فوج تعلیمی اداروں کو ہدف بنا رہی ہے ،ْ جہاں گزشتہ منگل سے ابتدائی بورڈ امتحانات جاری ہیں۔انہوںنے کہاکہ بھارتی فورسز کی جانب سے ٹارگٹڈشیلنگ کے باعث غیر محفوظ اسکولوں میں ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :