لاہور،جی سی یونیورسٹی کے شعبہ سیاسیا ت کا سالانہ عشائیہ و میوزک پروگرام آج ہوگا

جمعرات 1 مارچ 2018 22:13

لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) شعبہ سیاسیات کا سالانہ عشائیہ اور میوزک پروگرام آج بروزجمعہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورکی تاریخی اوول گرائونڈ میں ہوگا،ملک بھر سے نامور اولڈراوئینزکی کثیر تعداد عشائیے میں شرکت کرے گی،اس موقع پر صوبائی وزیرمیاں عطا محمدمانیکا بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گے جبکہ جی سی یو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ بھی موجود ہونگے ،صدر شعبہ سیاسیات پروفیسرڈاکٹر خالد منظور بٹ کا کہنا ہے کہ شعبہ کے سابق طالبعلم عشائیے کے دعوت نامے شعبہ سیاسیا ت سے حاصل کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :