وزیر دفاع خرم دستگیر سے عراقی سفیر علی یاسین کی ملاقات

دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر ادارہ جاتی رابطہ بڑھانے کا اتفاق

جمعرات 1 مارچ 2018 22:33

وزیر دفاع خرم دستگیر سے عراقی سفیر علی یاسین کی ملاقات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مارچ2018ء) وزیر دفاع خرم دستگیر سے عراقی سفیر علی یاسین نے ملاقات کی ہے دونوں رہنماؤں نے دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون پر ادارہ جاتی رابطہ بڑھانے کا اتفاق کیا۔ اس موقع پر وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان بہترین فوجی تربیتی سہولیات اور ڈھانچہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

پر امن افغانستان کے لئے علاقائی امن ناگزیر ہے۔ وزیر دفاع نے خطے میںد یر پا امن کے لئے پاکستان کی کوششوں پر روشنی ڈالی جبکہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں کی جانے والی مظالم اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی سے آگاہ کیا۔ وزیر دفاع نے عراقی سفیر کو عراقی مسلح افواج کو تربیت کی فراہمی کی پیشکش بھی کی۔۔

متعلقہ عنوان :