ہمیشہ کرپشن کیخلاف رہا ہوں، وزیر اعلی پنجاب

جمعرات 1 مارچ 2018 22:36

ہمیشہ کرپشن کیخلاف رہا ہوں، وزیر اعلی پنجاب
لاہور۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیشہ کرپشن کیخلاف رہا ہوں اور شفافیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی ہے ،پنجاب میں اگر چوتھے گیس پاور پراجیکٹ کو شامل کرلیا جائے تو ان منصوبوں میں 150 ارب روپے کی بچت کی گئی ہے ، آشیانہ میں بھی شفاف طریقے سے بڈنگ کرائی گئی، پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کے سوالوں و جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کرپشن کیخلاف سخت ایکشن لیا ہے، میں کس طرح کرپشن کو تحفظ دے سکتا ہوں،میں خودبے بنیاد الزامات پر نیب میں پیش ہوا ہوں، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس طرح کے جھوٹے الزامات پر چین بھی کیا سوچتا ہوگا، ہم اپنے پاؤں پر خود کلہاڑا مار رہے ہیں ، عمران خان ملتان میٹرو کے حوالے سے 48 گھنٹے میں ثبوت سامنے لے آئیں تو میں ہاتھ جوڑ کر قوم سے معافی مانگ لوں گا، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محاذ آرائی نہیں کرنی چاہیے تا ہم احتساب، شفاف اور بے لاگ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ پانامہ اور دیگر آف شور کمپنیوں کے اکاؤنٹس کا سراغ لگایا گیا ہے اور اس کے ثبوت بھی ہیں، اس بارے بھی کارروائی ہونی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :