وزیرمملکت اطلاعات‘ نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہولی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد

روشنیوں ،رنگوں, بہار کی آمد کے تہوار پر ہندو برادری کی خوشیوں پر پاکستان مسرور ہے‘اسلام اقلیتوں کے احترام کا درس دیتا ہے‘ آئین کے تحت اقلیتوںکو مساوی حقوق حاصل ہیں‘ مریم اورنگزیب

جمعرات 1 مارچ 2018 22:37

وزیرمملکت اطلاعات‘ نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ..
اسلام آباد ۔ یکم مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2018ء) وزیرمملکت اطلاعات‘ نشریات‘ قومی تاریخ و ادبی ورثہ مریم اورنگزیب نے ہولی کے تہوار پر ہندوبرادری کو مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو جاری اپنے مبارکباد کے پیغام میں انہوں نے کہا کہ روشنیوں ،رنگوں, بہار کی آمد کے تہوار پر ہندو برادری کی خوشیوں پر پاکستان مسرور ہے۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ اسلام اقلیتوں کے احترام کا درس دیتا ہے‘ آئین کے تحت اقلیتوںکو مساوی حقوق حاصل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی روادری، متنوع ثقافت اور قومی اتحاد پاکستان کے خوبصورت رنگ ہیں۔وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہندوبرادری سمیت تمام اقلیتیں پاکستان کی ترقی، سالمیت اور خوشحالی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :