Live Updates

کراچی شہر جن کے ناموں سے لرزتا تھا آج وہ آپس میں لڑتے پھر رہے ہیں ، ایم کیو ایم

نے اردو بولنے والوں کو تنہا کر دیا، رہنما پیپلز پارٹی سندھ نواز شریف عوام کو بیوف نہ سمجھیں ، کرپشن کی روداد سب کو معلوم ہے،عمران خان گھر کی عزت کو بے عزت کرتا پھرتا ہے جس سے اس کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا، اورنگی ٹائون میں جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 1 مارچ 2018 22:54

کراچی شہر جن کے ناموں سے لرزتا تھا آج وہ آپس میں لڑتے پھر رہے ہیں ، ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کراچی شہر جن کے ناموں سے لرزتا تھا آج وہ آپس میں لڑتے پھر رہے ہیں ۔ ایم کیو ایم نے اردو بولنے والوں کو تنہا کر دیا ہے ،نواز شریف عوام کو بیوف نہ سمجھیں ان کی کرپشن کی روداد سب کو معلوم ہے۔نواز شریف اور الطاف حسین کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سب ان کی کرتوتوں کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

عمران خان گھر کی عزت کو بے عزت کرتا پھرتا ہے جس سے اس کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکنان کی قربانیاں جمہوریت کے لئے تھیں۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو،جنرل سیکر یٹری وقار مہدی،ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا ، کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی ، جاوید ناگوری ،لیاقت آسکانی،اور دیگر نے کراچی ڈویژن کے تحت یوم شہدا کے موقع پر اورنگی میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر علی احمد جان،غلام مرتضی بلوچ،اقبال ساند، سردار نزاکت،وقاص شوکت،عمران بلوچ اور شکیل چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے شہدا کا دن منا کر اچھا اقدام اٹھایا ہے ہم سندھ بھر میں شہدا کا دن منائیں گے۔پیپلز پارٹی کواپنے شہدا پیپلز پارٹی کا فخرہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف جھکنے والوں میں سے ہیں جو ملک کے سودا کر کے بھاگ گئے تھے اور ان کے ساتھ مزید ایک کراچی کا بھگوڑو بھی لندن جا کر بیٹھ گیا تھا۔

جو لوگ بھاگتے ہیں قوم انہیں بھول جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین نیاردو زبان بولنے والوں کو تنہا کر دیا ، آج ان کے پروش کر دہ بچے آپس میں لڑ رہے ہیں۔ ہمیں ان کے پروش کردہ بچوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ الطاف حسین اور نواز شریف کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے یہ سب ان کی کرتوتوں کے مرہون منت ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف اقامہ پر کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا ہے لیکن یہ قوم کو بتائیں کہ انہیں اقامے کی ضرورت کیوں پڑی۔

ملک کے بزنس ٹیکون اور سرمایہ درانہ دوستوں کے باوجود ان کے پاس اتنا پیسا بھی نہیں تھا کہ یہ ویزہ لے سکیں ۔ میاں صاحب قوم کو بے قوف نہ سمجھیں آپ کی کرپشن کی رو داد اور ایم کیو ایم کی دشمن عناصر پالیسی پاکستانی باشعور عوام جان چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان گھر کی عزت کو بے عزت کرتا پھرتا ہے جس سے اس کے ہاتھ رسوائی کے سوا کچھ نہیں آئے گا۔

جو شخص ایک عمل ٹھیک سے نہ کر سکے وہ قوم کے لئے کیا کر سکتا ہے۔پیپلزپارٹی کیجیالوں اور قائدین کی قربانیوں پر کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ہماری سیاست خود کی ذات سے الگ ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ یکم مارچ کا دن کراچی ڈویژن نے شہدا کے لئے منسوب کردیا ہے اور ہر سال تمام اضلاع میں یہ دن منایا جائے گا۔ پیپلز پارٹی کے شہدا کی قربانیاں جمہوریت کے لئے تھیں حق کے لئے تھیں۔

جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اورنگی ٹان میں امن کی بات کرنے والوں کو چن چن کر مارا گیا۔ بھارتی ایجنٹ اور غیر ملکی جاسوس الطاف حسین سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کا امن تباہ کرتا رہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی جن کے نام سے لرزتا تھا آج وہ خود اور ان کی جماعت کے کرتا دھرتا لرزتے پھر رہے ہیں۔ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔ایم کیو ایم نے جس طرح خون ریزی کی اور بے گناہوں کا خون بہایا آج وہ ان کی بد دعائیں سے گزر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نادرا بھی اپنا قبلہ درست کرے اور ہمارے جائز کام بھی نہیں کئے جارہے ہیں ۔اگر لوگوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو آواز بلند کرتے رہیں گے۔وقار مہدی نے کہا کہ ایم کیو ایم کی دہشت گردی کی تاریخ 1989 سے شروع ہوئی، ہمارے کارکنوں کو تشد د ،ڈرل ،اغوا کے ذریعے شہید کیاگیا اور اس ضلع میں 5 کارکنوں کو ایک ہی گاڑی میں بند کر کے زندہ جلا دیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم اردو بولنے والوں کے لئے بنائی گئی جماعت نے خود سب سے زیادہ اردو بولنے والوں کا استحصال کیا۔ ایم کیو ایم نے ارونگی ٹان میں کون سا کام کیا ہے جبکہ پورا سسٹم ان کے پاس ہے ۔پانی اور دیگر سہولیات سے لوگ آج بھی محروم ہیں۔ پیپلز پارٹی آئندہ انتخاب میں ارونگی سے جیت کر ارونگی کی تاریخ بدل دے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات