بلاول بھٹو زرداری کا شہباز بھٹی کو ان کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر زبردست خراج عقیدت

جمعرات 1 مارچ 2018 22:54

بلاول بھٹو زرداری کا شہباز بھٹی کو ان کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مارچ2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز بھٹی کو ان کے ساتویں برسی کے موقعے پر زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے، جو بروز جمعہ (آج)منایا منایا جائیگا۔

(جاری ہے)

برسی کی مناسبت سے جاری اپنے پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہباز بھٹی نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے ایک سچے کارکن کی طور پر مساوات پر مبنی پاکستان کے کاز کی لڑائی لڑی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی پی پی قیادت و کارکنان شہباز بھٹی اور اس کی جدوجہد کو کبھی نہیں بھولیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے پسماندہ طبقات کے شہریوں سمیت تمام غیرمسلموں شہریوں کو بااختیار بنانے کے لیئے ہمیشہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پرامن، خوشحال و ترقی پسند معاشرے کے قیام کے لیئے پیپلز پارٹی اپنی پالیسیاں جاری رکھے گی۔