شام میں ظلم و بربریت عروج پر

مشرقی غوطہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 تک پہنچ گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 1 مارچ 2018 23:09

شام میں ظلم و بربریت عروج پر
دمشق(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار- 01مارچ2018ء): شام میں ظلم و بربریت عروج پر پہنچ گئی۔مشرقی غوطہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 600 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق شام میں جنگ اپنے عروج پر ہے۔جنگ سے متاثرہ غوطہ شہر کے حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی و روسی فورسز کی بمباری میں گزشتہ 10روز میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 600 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

مسلسل جنگ اور جنگ بندی کے محدود دورانیے کے باعث متاثرہ علاقوں شہریوں کا انخلاءمشکل میں پڑ گیا۔اس سلسلے میں اقوام متحدہ نے 5 گھنٹے کی جنگ بندی کو ناکافی قرار دے دیا ہے اور جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ شہریوں کے با حفاظت انخلاء کو ممکن بنایا جا سکے جبکہ یورپی یونین نے روس، ایران اور ترکی سے شام میں 30 روز کی جنگ بندی کرانے کا مطالبہ کردیا۔