مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ ،متعدد افراد ہلاک

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 مارچ 2018 20:41

مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ ،متعدد افراد ہلاک
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مارچ 2018ء ):امریکی ریاست مشی گن کی سنٹرل مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست مشی گن کی سنٹرل مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔کیمپس میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ متعدد زخمی ہیں۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سنٹر نتقل کیا جا رہا ہے ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا ۔