کوئی نظام اسوقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اسمیں عدل و انصاف نہ ملے، بیرسٹر سلطان محمودچوہدری

جمعہ 2 مارچ 2018 21:05

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم بیرسٹر سلطان محمودچوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی نظام اسوقت تک کامیاب نہیں ہو سکتا جب تک اسمیں عدل و انصاف نہ ملے۔

(جاری ہے)

عدل اس وقت ہی مل سکتا ہے جب ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار انتہائی شفاف ، غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔