پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور مرکز برائے عالمی مطالعاتی حکمت عملی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 2 مارچ 2018 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2018ء) پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل، اسلام آباد اور مرکز برائے عالمی مطالعاتی حکمت عملی (سی جی ایس ایس) کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہو گئے ہیں ،ْمفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ادارے پاکستان میں زرعی ترقی، خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس شعبہ میں درپیش مسائل کے بارے میں قومی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔

عالمی مطالعاتی حکمت عملی کے مرکز کے صدر میجر جنرل (ر) خالد جعفری کی زیر قیادت سی جی ایس ایس کے وفد نے جمعہ کو پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد اور مرکز برائے عالمی مطالعاتی حکمت عملی (سی جی ایس ایس) دونوں ادارے باہمی رابطے کے ذریعے پاکستان میں زراعت کی ترقی، پاکستان میں خوراک کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس شعبہ میں درپیش مسائل کی قومی سطح پر آگاہی پیدا کرنے کیلئے موثر حکمت عملی اپنانے کیلئے عملی اقدامات کرنے کی تجاویز پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائیگا ،ْ دونوں اداروں کے ماہرین اپنی صلاحیتوں کے تبادلہ خیال کے ذریعے ایسے پلان ترتیب دیں گے جن کے ذریعے ایک ایسی حکمت عملی ترتیب دی جا سکے جو ملک میں خوراک کے تحفظ اور خوراک کے معیار کو عالمی سطح کے معیار تک لانے میں مدد گار ثابت ہو۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یاداشت کے مطابق زرعی تحقیقاتی کونسل اور مرکز برائے عالمی مطالعاتی حکمت عملی (سی جی ایس ایس) متعلقہ سائنسی علوم اور تحقیقی دستاویزات کے تبادلہ کے ذریعے باہمی دلچسپی کے معاملات کو مشترکہ تحقیقی پراجیکٹ کے ذریعے فروغ دیا جائیگا تاکہ ملک میں آبادی کے تناسب سے خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ میجر جنرل (ر) خالد جعفری نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی زراعت کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا اور انہوں نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر کا شکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اور مرکز برائے عالمی مطالعاتی حکمت عملی (سی جی ایس ایس) کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے دستخط پر عملدرآمد ممکن ہوا۔

متعلقہ عنوان :