شام کے شہر غوطہ میں شدید بمباری کے بعد زندہ بچ نکلنے والا پاکستانی جوڑا پیچھے رہ جانے والوں کے لیے فکر مند

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 2 مارچ 2018 22:21

شام کے شہر غوطہ میں شدید بمباری کے بعد زندہ بچ نکلنے والا پاکستانی جوڑا ..
دمشق(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 02مارچ 2018ء ):شام کے شہر غوطہ میں شدید بمباری کے بعد زندہ بچ نکلنے والا پاکستانی جوڑا پیچھے رہ جانے والوں کے لیے فکر مند ہے۔ تفصیلات کے مطابق شام میں جنگ اپنے عروج پر ہے۔جنگ سے متاثرہ غوطہ شہر کے حالات بد سے بدترین ہوتے جا رہے ہیں۔شام کے علاقے مشرقی غوطہ میں شامی و روسی فورسز کی بمباری میں گزشتہ 10روز میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 600 تک پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

مسلسل جنگ اور جنگ بندی کے محدود دورانیے کے باعث متاثرہ علاقوں شہریوں کا انخلاءمشکل میں پڑ گیا۔ایسے میں شام کے شہر غوطہ میں شدید بمباری کے بعد زندہ بچ نکلنے والا پاکستانی جوڑا پیچھے رہ جانے والوں کے لیے فکر مند ہے۔ عارضی جنگ بندی کے بعد پاکستانی جوڑا وہاں کے 4 لاکھ سے زائد آبادی میں واحد جوڑا تھا جسے نکالا گیا۔ 73 سالہ محمد فضل اکرم اور ان کی اہلیہ صغراں بی بی نے کہا دو بیٹے، 2 بیٹیاں اور ان کے بچوں سمیت 17 افراد کو پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں۔ فضل اکرم نے سوال کیے جانے پر کہا کہ مجھے کچھ نہیں کہنا بس اللہ ان کی حفاظت کرے۔ شام میرا گھر ہے، بمباری سے تنگ آگئے۔
شام کے شہر غوطہ میں شدید بمباری کے بعد زندہ بچ نکلنے والا پاکستانی جوڑا ..