پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں انفارمیشن سکلز کورس متعارف کرا دیا

جمعہ 2 مارچ 2018 22:42

لاہور۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری نے چربہ سازی کی روک تھام کیلئے طلباو طالبات اور محققین کی سہولت کے پیش نظر لرننگ انفارمیشن سکلز کے نام سے شارٹ کورس متعارف کرادیا۔چیف لائبریرین ڈاکٹر ہارون عثمانی کے مطابق کورس کا مقصد پنجاب یونیورسٹی طلبہ کو معلومات کے درست استعمال بارے تربیت فراہم کرنے اور تحقیق کے اعلیٰ معیار کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ Zoteroسافٹ وئیر کی تربیت کے ساتھ یہ کورس معلومات کو تلاش کرنااور چربہ سازی سے بچنے کی تکنیکس پر مشتمل ہے۔ہر ماہ منگل کے دن منعقد ہونے والے سیشن میں لائبیریری کی انٹر نیٹ لیب میں دوگھنٹے کی تربیتی ورکشا پ بھی کرائی جائے گی۔پہلے گروپ کیلئے منعقدہ تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب میں ڈاکٹر ہارون عثمانی نے کہا کہ یہ کورس طلباء و طالبات اور محققین کیلئے سود مند ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :