مسافر ویگن اور تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 14مسافر شدید زخمی

جمعہ 2 مارچ 2018 23:02

چیچہ وطنی۔2 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) مسافر ویگن اور تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق اور 14مسافر شدید زخمی ہو گئے‘ تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چیچہ وطنی کمالیہ روڈ پرچشتی چوک کے نزدیک فیصل آباد سے آنے والی مسافر ویگن کوتیز رفتارٹرک نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ویگن کا ڈرائیور آصف اور مسافر خاتون رانی بی بی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 14مسافر ابرار، عاصمہ بشیر ، بشیر احمد،فروا ،زاہد بشیر ،علی عارف ، فاروق وغیرہ زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا،جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :