سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی کا اجلاس‘ سی ڈی اے کے متعددترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی گئی

جمعہ 2 مارچ 2018 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) سینٹرل ورکنگ ڈویلپمنٹ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیوڈی )کے اجلاس میں وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے متعددترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی ہے۔اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کے سامنے واقع ڈی چوک کی بحالی ، سی ڈی اے کی اسلام آباد میں ایکوائر شدہ اراضی کی فینسنگ، برماپل کی تعمیر کے کروڑوں روپے مالیت کے منصوبوں کی منظوری جبکہ سیکٹر آئی الیون میں بس ٹرمینل کی تعمیر اور آئی ٹی یونیورسٹی روڈ کی تعمیر کے منصوبوں کو موخر کردیاہے۔

سی ڈی ڈبلیو ڈی کا اجلاس گزشتہ روز وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہو ا جس میں چیئرمین سی ڈی اے ، بورڈ ممبران ، پلاننگ کمیشن آف پاکستان سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کے سامنے واقع ڈی چوک کو یادگار چوک بنانے کے منصوبے کی سمری پیش کی گئی جس پر 43.394ملین روپے کی لاگت آئے گی ۔

سی ڈی اے ڈبلیو ڈی نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے مختلف زونز میں ایکوائر کی گئی اراضی پر قبضے کے حصول کیلئے فینس لگانے کے منصوبے کوبھی زیر غور لایا گیا جس پر 33ملین روپے کی لاگت آئے گی جس کی منظور ی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں سینٹرل ورکنگ پارٹی نے لہتراڑ روڈ پر طویل عرصہ سیمسمار برماپل کی دوبارہ تعمیر کی سمری پیش کی گئی اس منصوبے کی تعمیری لاگت کا تخمینہ 220ملین روپے لگایا گیا ہے سی ڈی ڈبلیو پی نے اس منصوبیکی منظوری دے دی ہے اجلاس میں سی ڈی اے کی جانب سے اسلام آباد میں غیرقانونی اڈوں کو ختم کرکے ایک سٹیٹ آف آرٹ بس ٹرمینل کی تعمیر کا منصوبہ بھی پیش کیا گیا۔

30ایکڑ پر بننے والے اس مجوزہ منصوبے کی تعمیر ی لاگت 1372ملین لگائی گی ہے اجلاس میں اس منصوبے کی تعمیر کی ضرورت کو لازمی قرار دیتے ہوئے سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کی فزیبلٹی کی تیاری کے لیے کنسلٹنٹ کی خدمات ہائر کی جائیں سی ڈی ڈبلیو پی نے بس ٹرمینل کے منصوبے کو آئندہ اجلاس تک موخرجبکہ کری روڈ سے زون فور میں واقع آئی ٹی یونیورسٹی تک روڈ کی تعمیر جس کا تخمینہ 234ملین روپے لگایا گیا تھا کو مسترد کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :