'نان کنفرمنگ یوز'' کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کیفے ارم مارکیٹ سیکٹر جی سکس ٹو میں 16دوکانوں کوسیل کردیا کردیا گیا

جمعہ 2 مارچ 2018 23:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2018ء) وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی ای)کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن (بی سی ایس ) ون نے 'نان کنفرمنگ یوز'' کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کیفے ارم مارکیٹ سیکٹر جی سکس ٹو میں 16دوکانوں کوسیل کردیا ۔آپریشن کے اگلے مرحلہ پر زون 5سمیت سیکٹر جی ایٹ ،جی نائن ،جی ٹین،ایف سیریز اور دیگر سیکٹوریل ایریا میں تجاوزات ،غیر قانونی تعمیرات اورنان کنفرمنگ یوز کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی ای) کے شعبہ بی سی ایس ون کی انتظامیہ کا شہر بھر میں جاری غیر قانونی تعمیرات،تجاوزات اورعمارتوں کے نان کنفرمنگ یوز کے خلاف آپریشن تیسری روز بھی جاری رہا۔سیکٹر جی سکس ٹو میں واقع کیفے ارم مارکیٹ میں عمارتوں کے نان کنفرمنگ یوز کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن کرتے ہوئے بی سی ایس نے سولہ دوکانوں کو مجسٹریٹ کی موجودگی ںسیل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن میں بی سی ایس ون،شعبہ انفورسمنٹ سمیت دیگر متعلقہ شعبہ جات نے حصہ لیا۔ڈائریکٹر بی سی ایس ون کا کہنا ہے کہ مذکورہ پلاٹ سی ڈی اے سے کیفے کی تعمیر کیلئے الاٹ ہوا تھا مگر پلاٹ پر غیر قانونی طور دوکانیں بنا کر ان دوکانوں کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے استعمال کیا جارہا تھا ،تاہم شعبہ بی سی ایس کی جانب سے متعدد بار نوٹسسز جاری کرنے کے باوجود مالکان کی جانب سے غیر مجوزہ استعمال ترک نہ کیاگیا جس کے بعد ہمیں آپریشن کرکے ان دوکانوں کومکمل طور پر سیل کرنا پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ چند روز میں شہر بھر کے سیکٹوریل ایریا کے ساتھ ساتھ دیہی یونین کونسلوں میں بھی جاری نان کنفرمنگ یوز کے خلاف ایک گرینڈ آپریشن کیا جائے گا۔